Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / سینیگل میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، چھ افراد ہلاک

سینیگل میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، چھ افراد ہلاک

ڈاکر ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینیگل کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ ہیلی کاپٹر ساحل سے قریب واقع گھنے جنگل میں لاپتہ ہوگیا تھا جس میں 20 افراد بشمول عملہ کے چار افراد سوار تھے۔ فوج کے ترجمان کرنل عبدوندائے نے یہ بات بتائی۔ بچاؤکاری عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور اس نے 6 افراد کی ہلاکت کی توثیق کی جبکہ زخمی ہونے والے 14 افراد میں سے 3شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہاسپٹلس منتقل کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT