Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سین ایباٹ دوبارہ مسابقتی کرکٹ میں واپس

سین ایباٹ دوبارہ مسابقتی کرکٹ میں واپس

سڈنی ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سین ایباٹ جنہوں نے فلپ ہیوز کے سر پر مہلک گیند پھینکا تھا آج سے مسابقتی کرکٹ میں دوبارہ واپس ہوگئے۔ انہوں نے شیفیلڈ شیلڈ میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں آج پھر ایک خطرناک باونسر پھینکا۔ تاہم بعد میں کھیل کے دوران دو وکٹ حاصل کئے۔ نیو ساوتھ ویلس بلیوس پسمین ایباٹ (2-53) نے مچل اسٹارک (3-52) کی مدد سے مائی فورٹ ڈاک

سڈنی ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سین ایباٹ جنہوں نے فلپ ہیوز کے سر پر مہلک گیند پھینکا تھا آج سے مسابقتی کرکٹ میں دوبارہ واپس ہوگئے۔ انہوں نے شیفیلڈ شیلڈ میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں آج پھر ایک خطرناک باونسر پھینکا۔ تاہم بعد میں کھیل کے دوران دو وکٹ حاصل کئے۔ نیو ساوتھ ویلس بلیوس پسمین ایباٹ (2-53) نے مچل اسٹارک (3-52) کی مدد سے مائی فورٹ ڈاکٹر کوئنس لینڈ بلس سے میچ پر کنٹرول چھین لیا۔ نیو ساوتھ ویلس کے کھلاڑی اس موقع پر 22 سالہ ایباٹ کو مبارکباد دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے جمع ہوگئے جنہوں نے نیتھن لیئرڈن کو اپنے 10 ویں اوور میں 6 رنز کے اسکور پر آوٹ کردیا اور دوسرے ہی اوور میں بین کٹنگ کو 3 رن کے اسکور پر آوٹ کردیا۔ یہ وکٹ انہیں آج اس وقت ملی جس سے ہفتہ قبل اتفاقی طور پر ان کی ایک گیند باونس ہوجانے کے بعث نیو ساوتھ ویلس کے اسی میدان پر فلپ ہیوز کے سر پر گہرے زخم آئے تھے جس سے بالآخر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ آج کے میچ میں ہجوم نے ان کا زبردست استقبال کیا لیکن انہوں نے بولنگ کی آغاز کے وقت صرف پانچویں ہی گیند پر ایک اور خطرناک باونسر پھینک دیا جس پر تمام کھلاڑی اور شائقین حیرت زدہ رہ گئے۔

TOPPOPULARRECENT