Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سیول / الیکٹریکل انجینئرس کے لیے ٹرانسکو ، محکمہ برقی میں تقررات ، آن لائن رجسٹریشن جاری

سیول / الیکٹریکل انجینئرس کے لیے ٹرانسکو ، محکمہ برقی میں تقررات ، آن لائن رجسٹریشن جاری

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بی ای / بی ٹیک سیول اور الکٹریکل برانچ کے امیدواروں کے لیے ٹرانسکو میں تقررات کے لیے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 16 فروری ہے اور امتحان انجینئرنگ مضمون 80 اور جنرل نالج ، ابتدائی ریاضی کے 20 سوالات ہوں گے جس کا امتحان 11 مارچ کو مقرر ہے ۔ فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ فیس صرف 100 روپئے ہے ۔ سی پی ڈی سی ایل سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ میں اے ای الیکٹریکل کے لیے 133 اور اے ای سیول کے 20 پوسٹ پر تقررات فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 فروری ہے اور امتحان 25 مارچ کو مقرر ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت اس کی کوچنگ کلاس ماہر لکچررس کے زیر نگرانی صبح 8 تا 11 بجے احاطہ سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں ہورہی ہے ۔ اتوار کو ماڈل ٹسٹ ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT