Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیول سروسس امتحانات کیلئے مفت فاؤنڈیشن کورس

سیول سروسس امتحانات کیلئے مفت فاؤنڈیشن کورس

منااکھیلی 3جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم گریجویٹس کیلئے 45روزہ مفت اقامتی فاؤنڈیشن کورس برائے سیول سرویسیس امتحانات State PSC/UPSCوغیرہ کا عظیم الشان پیمانے پر اہتمام کیاگیاہے جس کیلئے دہلی ، چنئی وغیرہ کے انتہائی معتبرٹرینر اداروں کے مہمان فیکلٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ مفت اقامتی کورس کے درخواست فارم shaheenpucollege.comسے ڈاؤن لوڈ کرن

منااکھیلی 3جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم گریجویٹس کیلئے 45روزہ مفت اقامتی فاؤنڈیشن کورس برائے سیول سرویسیس امتحانات State PSC/UPSCوغیرہ کا عظیم الشان پیمانے پر اہتمام کیاگیاہے جس کیلئے دہلی ، چنئی وغیرہ کے انتہائی معتبرٹرینر اداروں کے مہمان فیکلٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ مفت اقامتی کورس کے درخواست فارم shaheenpucollege.comسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کو پر کرکے آخری تاریخ 5جولائی تک داخل کرنے کاموقع رہے گا۔ 6جولائی کی صبح 9بجے درج ذیل سنٹرس پر ٹسٹ لیاجائے گا ۔ ٭ بیدر ۔ 9986809652 ٭ گلبرگہ 9035223111 ٭ بلاری 8867663975 ٭ منگلور 9844773906 ٭ میسور 9845113118 ٭ ہبلی 8951241819 ٭ بیجاپور9449036507 ٭ پونے 09890826344 ٭ ناندیڑ09922923859 ۔ 14جولائی سے کلاسیس کاباضابطہ آغازبنگلور میںشاہین سیول سرویسس اکیڈمی ، 25/2، آر مسٹرانگ روڈ، شیواجی نگر ، بنگلور پر ہوگا۔ کوآرڈی نیٹر عبدالسبحان سے 8050889585 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ تلنگانہ اور سیماآندھرا کے امیدواروں کیلئے ٹسٹ سنٹر حیدرآباد میں درج ذیل پتہ پر رہے گا ۔ Mesco، ملک پیٹ ، حیدرآباد ۔ کوآرڈی نیٹر ۔ مسز شیاملا ۔09705533603 ۔ تربیت ، نصاب (کتابیں وغیرہ) اور رہائش مفت رہے گی ۔ طعام کا انتظام خود امیدواروں کوکرناہوگا ۔ مذکورہ 45 روزہ کورس کے نگران وسرپرست ڈاکٹر پی سی جعفر IAS ، ڈپٹی کمشنر بیدر رہیں گے۔ اس فاؤنڈیشن کورس کے بعد درج ذیل اداروں کے ذریعہ مفت کوچنگ اور رہنمائی حاصل کرنے کاموقع رہے گا۔ جس کے بعد امیدوارstatePSC/UPSCامتحانات تحریر کرنے کے پوری طرح قابل ہوسکیں گے۔ 1.Haj committee of India, www.hajcommittee.com 2-Sir Syed Coaching and Guidance Centre,www.zakatindia.org 3-MANUU 4-Hamdard study Circle, New Delhi,www..hamdardstudycircle.in 4-Jamia Millia Islamia,New Delhi http://jmi.ac.in 5-AMU ALIGARH www.amu.ac.in/nonacademic.jsp?did=10015 6-Crescent Career Guidance and Coaching Centre, Chennai, www.cacademy.org/main/Coursedetails.htm 7-Jamia Hamdard Residential Coaching Academy,Delhi www.jamiahamdard.edu 8-Directorate of Minorities, Government of Karnataka, www.gokdom.kar.nic.in جناب عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات نے فکرمندحضرات، NGOsاور دیگر سماجی اداروں کے ذمہ داران سے گذارش کی ہے کہ قابل اور آئی اے ایس ودیگر امتحانات میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کواس کی اطلاع دیں ۔ اور خطیب حضرات خطبہ ٔ جمعہ میں مفت فاؤنڈیشن کورس کا اعلان فرمائیں تو مہربانی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT