Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سیول سرویسز 2016 کیلئے 50 اقلیتی امیدواروں کو قیام و طعام کے ساتھ

سیول سرویسز 2016 کیلئے 50 اقلیتی امیدواروں کو قیام و طعام کے ساتھ

فری کوچنگ، شاہین ادارہ جات کا اعلان ، 15 نومبر کو انٹرنس ٹسٹ مقرر
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): سیول سرویسز 2016 کے لیے شاہین ادارہ جات کی جانب سے قیام و طعام کے ساتھ فری کوچنگ کے لیے 50 امیدواروں کے انتخاب کے لیے 15 نومبر کو ہندوستان کے تمام شہروں میں ٹسٹ منعقد ہوگا ۔ جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش مند امیدوار 8 نومبر تک ویب سائٹ shaheen.group.org پر اپنے نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔ یہ ٹسٹ صبح ساڑھے دس بجے سے حیدرآباد ، ممبئی ، بنگلور ، کولکتہ کے بشمول تمام شہروں میں منعقد ہوگا ۔ میرٹ کی اساس پر منتخب 50 امیدواروں کو بیدر میں شاہین کیمپس میں آٹھ مہینے کوچنگ دی جائے گی جس کے لیے سیول سرویسز مضامین کے تجربہ کار فیکلٹی کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ جناب عبدالقدیر کے بموجب شاہین ادارہ جات نے ’ پریمیم آرٹس ‘ 2021 ء کے لیے بھی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے ۔ یہ چھ سالہ اینٹی گریٹیڈ کورس ہے ۔ میٹرک میں زیر تعلیم طلباء کو 10+2 اور پھر بی اے اور ساتھ ہی ساتھ یو پی ایس سی کے لیے تیار کیا جائے گا ۔ ان کورس کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہیں ۔ 25 طلباء کو میرٹ کی اساس پر مکمل قیام و طعام کے ساتھ فری ایجوکیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ جناب عبدالقدیر نے اس دوران بتایا کہ شاہین ادارہ جات کی جانب سے حفاظ کرام کے لیے شروع کئے گئے حفظ پلس پراجکٹ کے تحت بنگلور کی ایک مسجد کے امام کے فرزند ابوسفیان نے کے سیٹ میڈیسن میں میرٹ کی اساس پر کامیابی حاصل کی تھی جنہیں رائچور میڈیکل کالج میں فری سیٹ ملی ہے ۔ اسی طرح حفظ پلس پراجکٹ کے دو طلباء کو انجینئرنگ کورسیس میں بھی داخلہ ملا ہے ۔ حفظ پلس پروگرام کی کل ہند سطح پر پذیرائی کی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9341111560 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT