Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / سیول سرویسس امتحانات، زنخوں کا زمرہ شامل کرنے عدالت کی ہدایت

سیول سرویسس امتحانات، زنخوں کا زمرہ شامل کرنے عدالت کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج مرکز اور یو پی ایس سی سے دریافت کیا کہ سیول سرویس کمیشن کے پلیمینری (سی ایس پی) امتحانات کے درخواست فارمس میں زنخوں کیلئے تیسری جنس، کا اختیاری خانہ کیوں مقرر نہیں کیا جارہا ہے۔ جسٹس مکتا گپتا اور جسٹس پی ایس تیجی نے کہاکہ یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) اور محکمہ امور ملازمین و تربیت سے سوال کیا کہ اس امتحان میں اہلیت کے لئے زنخوں کے زمرہ کو کیوں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ اس قسم کے ’’افراد‘‘ کو ’’تیسری جنس‘‘ قرار دینے کا اعلان کرچکا ہے۔ عدالت العالیہ نے یو پی ایس سی اور محکمہ امور ملازمین و تربیت سے کہا کہ ’’ 15 اپریل 2014ء کو سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ صادر کرنے کے باوجود آپ ایسا کررہے ہیں۔ آخر کیوں یہ کیا جارہا ہے؟کیا آپ انہیں (زنحخوں کو) براہ راست نااہل قرار دینا چاہتے ہیں؟‘‘۔ دہلی ہائیکورٹ نے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 17 جون مقرر کی ہے کیونکہ یو پی ایس سی امتحانات کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 19 جون ہے۔

TOPPOPULARRECENT