Wednesday , December 19 2018

سیول سرویسس کی فری کوچنگ کے ٹسٹ کے نتائج کا اعلان

معیاری ادارہ میں تربیت کی فراہمی ، جناب سید عمر جلیل کا اعلان

معیاری ادارہ میں تربیت کی فراہمی ، جناب سید عمر جلیل کا اعلان

حیدرآباد 18 مارچ (پریس نوٹ) اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل نے آج شام سیول سرویسس کے لئے مفت کوچنگ پروگرام کے تحت اقلیتی طبقات کے انتخاب کے لئے منعقدہ اہلیتی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا اور منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اس موقع پر اُنھوں نے امیدواروں کی کوچنگ اور امتحانات میں ان کے بہتر مظاہرہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہاکہ ان امیدواروں کو یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت آئی اے ایس، آئی پی ایس اور دیگر مرکزی خدمات کے پری لیمنری امتحان کے لئے کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ ڈائرکٹر مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات پروفیسر ایس اے شکور نے جناب سید عمر جلیل کو اس کوچنگ کے لئے منعقدہ امتحان کے نتائج سے واقف کروایا۔ جناب سید عمر جلیل نے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس کوچنگ کے لئے منتخبہ امیدواروں میں 33 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔ ان امیدواروں میں 87 مسلم امیدوار شامل ہیں جبکہ 11 عیسائی امیدوار اور ایک سکھ اور جین امیدوار بھی منتخب ہوئے ہیں۔ لڑکیوں میں 26 مسلم، 6 عیسائی لڑکیاں اور ایک جین لڑکی شامل ہے جبکہ مرد امیدواروں میں 61 مسلم، پانچ عیسائی اور ایک سکھ شامل ہے۔ جناب سید عمر جلیل نے بتایا کہ ان تمام منتخب امیدواروں کو حیدرآباد کے کسی ایک باوقار تربیتی ادارہ میں کوچنگ دی جائے گی۔ اس امتحان میں جملہ 1050 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے حیدرآباد کے علاوہ کرنول، گنٹور، وشاکھاپٹنم، کڑپہ، کریم نگر، نظام آباد، محبوب نگر، ورنگل اور سنگاریڈی میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ منتخب امیدواروں کو فون پر اطلاع دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نتائج مرکزی تعلیمی ترقی کی ویب سائٹ www.cedmou.ap.nic.in پر دستیاب رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT