Wednesday , December 19 2018

سیول سرویسیس پریلمینری امتحانات میں 16 ہزار امیدوار کامیاب

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقدہ سیول سرویسیس پریلیمنری امتحان میں 16ہزار سے زائد امیدوار اہل قرار پائے گئے ہیں۔ آج امتحانات کے نتائج کا ریکارڈ 50 دن کے اندر اعلان کیا گیا۔ یہ امتحانات 24 اگست کو منعقد ہوئے تھے جس میں 4,52,334 امیدوار شریک ہوئے۔ کمیشن کے سکریٹری اشیم کھرانا نے بتایا کہ 16,933 امیدو

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یونین پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقدہ سیول سرویسیس پریلیمنری امتحان میں 16ہزار سے زائد امیدوار اہل قرار پائے گئے ہیں۔ آج امتحانات کے نتائج کا ریکارڈ 50 دن کے اندر اعلان کیا گیا۔ یہ امتحانات 24 اگست کو منعقد ہوئے تھے جس میں 4,52,334 امیدوار شریک ہوئے۔ کمیشن کے سکریٹری اشیم کھرانا نے بتایا کہ 16,933 امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا ہے جو اب سیول سرویسیس (مین) امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال امیدواروں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح گذشتہ سال اوسطاً نتائج کے اعلان کیلئے 68 دن ہوا کرتے تھے لیکن اب ریکارڈ 50 دن کے اندر نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT