Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / سیول سرویس امتحان میں غریب کسان کا بیٹا کامیاب

سیول سرویس امتحان میں غریب کسان کا بیٹا کامیاب

کیندرا پار ( اڑیشہ ) ۔ 6 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : اڑیشہ کے ضلع کیندرا پار میں ایک دور افتادہ گاوں کے ایک غریب کسان کے 28 سالہ فرزند نے سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے اپنے مستقبل کو روشن کرلیا ہے ۔ ہردیا کمار داس کو کامیابی کی سمت پیشقدمی سے غربت روک نہیں سکی اور وہ کسی کانونٹ یا انگریزی میڈیم اسکول کے طالب علم نہیں ہیں تاہم ان کی ثابت قدمی اور سخت محنت نے انہیں کامیابی کی منزل تک پہنچایا اور سیول سرویس امتحان میں تیسری کوشش کے ذریعہ کامیاب ہوگئے ۔ ان کی کامیابی کے سفر پر دریافت کیا گیا تو داس نے جذبات سے مغلوب ہو کر بتایا کہ مجھے ایک محنت کش کسان کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ۔ ہماری صرف دیڑھ ایکڑ زرعی کھیت ہے ۔اور میرے والد خاندان کی کفالت کے لیے کھیت میں ہل چلاتے ہیں ۔ انہوں نے میرے تعلیمی اخراجات کے لیے اراضی کا ایک حصہ فروخت بھی کردیا ۔ جب کہ میرا ایک اور چھوٹا بھائی ایم بی اے میں زیر تعلیم ہے ۔ داس نے بتایا کہ پرائمری اور ہائی اسکول میں تعلیمی مظاہرہ شاندار رہا لیکن سائنس کے مضمون میں تھوڑا کمزور رہا جو کہ میرے لیے مایوس کن تھا اور جب میں کرکٹ میں نام کمایا تو یہ الجھن پیدا ہوئی کہ کرکٹ کھیلوں یا تعلیم حاصل کروں ۔ لیکن میرے والد نے تعلیم پر توجہ دینے کا مشورہ دیا اور میں نے اٹکل یونیورسٹی سے 5 سالہ ایم سی اے کورس کیا اور اس وقت سے اب تک پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا ۔ ہردیا نے بتایا کہ سیول سرویس میں کامیابی سے قبل ضلع جاجپور میں بحیثیت پرائم منسٹر رورل ڈیولپمنٹ فیلو تقرر کیا گیا اور ان کا یہ کام تھا کہ نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں قبائیلوں رابطہ قائم کرنا انسداد غربت اور فلاحی پروگرامس پر عمل آوری کی نگرانی کرنا تھا جبکہ مرکزی وزارت دیہی ترقیات انہیں معمولی تنخواہ ادا کرتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT