Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سیول سرویس کیلئے امیدواروں کی حد عمر میں کوئی تبدیلی نہیں: مرکز

سیول سرویس کیلئے امیدواروں کی حد عمر میں کوئی تبدیلی نہیں: مرکز

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( این ایس ایس ) سیول سرویسیس امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں کمی اور امتحانات لکھنے کی تعداد میں تبدیلی کی فی الحال کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ منسٹر آف اسٹیٹ پرسونل ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں بی ونود کمار اور دیگر کو تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔ حکومت کو مختلف گوشوں سے سیول سرویسیس امتحانات اسکیم کے بارے میں نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں۔ ان تمام کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیول سرویسیس ( پریلیمنری ) امتحان کے پیپر II میں ’’ انگلش لینگویج کمپرہنشن اِسکلس ‘‘ کے سوالات کے نشانات کو میرٹ کیلئے شمار نہیں کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق سیول سرویسیس امتحانات 2014ء پر ہوگا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیول سرویسیس امتحان 2011میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو 2015میں مزید ایک موقع دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT