Monday , October 15 2018
Home / شہر کی خبریں / سیول پریلمس یو پی ایس سی امتحان میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کو مالی مدد

سیول پریلمس یو پی ایس سی امتحان میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کو مالی مدد

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا ریڈی ویلفیر اسوسی ایشن کو 2015 سیول پریلمس یو پی ایس سی امتحان میں شرکت کرنے کے خواہاں امیدواروں سے مالی مدد کے لیے مقررہ پروفارما میں درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ مالی مدد اس تنظیم کے مسلمہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں کوچنگ کے لیے اور اس اسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد میں چلائے جانے والے ہاسٹل میں مفت قیام و طعام کے لیے ہوگی ۔ اس کے لیے امیدواروں کو گریجویٹ ہونا چاہئے اور ان کا تعلیمی ریکارڈ اچھا ہونے کے ساتھ انگلش زبان میں مہارت ہونی چاہئے ۔ درخواست فارم ، سادہ کاغذ پر ایک درخواست روانہ کرتے ہوئے جس کے ساتھ 5 روپئے کے اسٹامپ کے ساتھ خود کا پتہ لکھا ہوا ہو ۔ جے وائی آر ریڈی بھون ، پلاٹ نمبر 30 ، پٹیل نگر کالونی ، چمپا پیٹ ، حیدرآباد سے شخصی طور پر یا ڈاک کے ذریعہ حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ سلیکشن انٹرنس ٹسٹ میں مظاہرہ کی بنیاد پر ہوگا ۔ اس کے بعد 8 مارچ کو انٹرویو ہوگا ۔ درخواست فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے اور درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 25 فروری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT