Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سیول گاڑیوں کے لیے سڑکوں کو بند کرنے پر اظہار تشویش

سیول گاڑیوں کے لیے سڑکوں کو بند کرنے پر اظہار تشویش

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشنس آف ملکاجگیری اینڈ الوال اور دیگر ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشنس پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فوج کی جانب سے اے او سی سکندرآباد علاقہ میں سیول گاڑیوں کے لیے سڑکوں کو بند کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ کمیٹی کے ارکان نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کر کے انہیں ایک ی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشنس آف ملکاجگیری اینڈ الوال اور دیگر ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشنس پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فوج کی جانب سے اے او سی سکندرآباد علاقہ میں سیول گاڑیوں کے لیے سڑکوں کو بند کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ کمیٹی کے ارکان نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کر کے انہیں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ فوج کو ہدایت دی جائے کہ متبادل سڑکوں کی تعمیر تک سیول گاڑیوں کی آمد و رفت پر کوئی تحدیدات عائد نہ کریں ۔ کمیٹی کے ارکان نے گورنر سے کہا کہ اس مسئلہ کے حل میں جی ایچ ایم سی اور فوج دونوں کو شامل کیا جائے ۔ حیدرآباد ہائی کورٹ کے جسٹس پی نوین راؤ کے حالیہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے فوج کو سڑکوں کو بند کرنے کی اجازت دی اور بلدی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ متبادل روڈ نیٹ ورک کے لیے تیزی کے ساتھ انتظامات کئے جائیں ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ابھی یہ انتظامات نہیں کئے گئے ہیں اور فوج یکم جنوری 2015 سے سیول گاڑیوں پر تحدیدات عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اس سے لاکھوں شہریوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہیں دفاتر ، اسکولس وغیرہ جانے میں کافی دشواری پیش آئیں گی ۔ اس کے علاوہ اہم سڑکوں کو بند کرنے سے عوام پر مالی بوجھ بھی عائد ہوگا اور انہیں مشکلات ہوں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT