Saturday , January 19 2019

سیٹ ٹی ایس اینڈ اے پی کے ہال ٹکٹس

حیدرآباد ۔ 31 جنوری (آئی این این) ممبر سکریٹری سیٹ ٹی ایس اینڈ اے پی پروفیسر بی راجیشورا ریڈی کے بموجب سیٹ ٹی ایس اینڈ اے پی 2014ء امتحان پروگرام کے مطابق 15 فبروری کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2 فبروری سے امیدوار ویب سائیٹس Settsap.org ، osmania.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ممبر سکریٹری نے مزید بتایا کہ ایسے امیدوار جوکہ معذور ہوں اور وہ خود سے امتحان تحریر کرنے کے قابل نہ ہو تو وہ متبادل انتظام کیلئے چیف سپرنٹنڈنٹ مرکز امتحان یا پھر متعلقہ امتحانی مرکز کے پرنسپل کو قبل از وقت اطلاع دیں۔ پروفیسر بی راجیشورا ریڈی نے سیٹ ٹی ایس اینڈ اے پی تحریر کرنے والے امیدواروں سے خواہش کی کہ وہ کسی بھی دشواری کی صورت میں دفتر سیٹ ٹی ایس اینڈ اے پی آفس سے راست یا فون نمبر 040-27097733 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT