Wednesday , December 12 2018

سیٹ ٹی ایس و اے پی 2015 تلنگانہ و اے پی میں 15 فروری کو مقرر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : رکن سکریٹری سیٹ ٹی ایس و اے پی 2015 پروفیسر بی راجیشورا ریڈی کے بموجب اسسٹنٹ پروفیسر اور لکچرر شپ کے لیے اہلیتی ٹسٹ پروگرام کے مطابق 15 فروری کو صبح 9-30 اور شام 4 بجے دن سیشنوں میں منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کے 12 ریجنل سنٹرس کے تحت 27 مضامین کا اہلیتی ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : رکن سکریٹری سیٹ ٹی ایس و اے پی 2015 پروفیسر بی راجیشورا ریڈی کے بموجب اسسٹنٹ پروفیسر اور لکچرر شپ کے لیے اہلیتی ٹسٹ پروگرام کے مطابق 15 فروری کو صبح 9-30 اور شام 4 بجے دن سیشنوں میں منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کے 12 ریجنل سنٹرس کے تحت 27 مضامین کا اہلیتی ٹسٹ 218 امتحانی مراکز پر ہوگا ۔ پروفیسر بی راجیشورا ریڈی کے بموجب جملہ ایک لاکھ 35 ہزار 939 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں ۔ جس میں سے 79 ہزار 211 مرد اور 56 ہزار 728 خواتین شامل ہیں ۔ ہال ٹکٹس کو ویب سائیٹ settsap.org سے ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ممبر سکریٹری نے مزید بتایا کہ صرف حیدرآباد سے 38 ہزار 280 امیدوار نے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ ایسے امیدوار جو کہ فزیکل طور پر معذور ہو کر مشورہ دیا کہ وہ اپنے امتحانی مراکز کے پرنسپلس اور سپرنٹنڈنٹس کو قبل از وقت مطلع کریں تاکہ متبادل انتظام میں آسانی ہوسکے ۔ ممبر سکریٹری سیٹ ٹی ایس و اے پی 2015 پروفیسر جی راجیشورا ریڈی نے بتایا کہ امتحان گاہ میں موبائیل فونس، پیجر اور کمیونیکیشن والے آلات لانے اور استعمال کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی ۔ تمام امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ صبح 9 بجے مرکز امتحان کو پہونچ جائیں ۔ امتحان کے مقررہ وقت کے بعد مرکز میں داخلہ کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایسے امیدوار جنہیں اڈمٹ کارڈ کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکلات کا سامنا ہو تو انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان فون نمبر 040-27097733 پر ربط کریں یا [email protected] پر ای میل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT