Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / سیپراس کی کامیابی کے بعد یونان میں نئی حکومت سازی کا عمل شروع

سیپراس کی کامیابی کے بعد یونان میں نئی حکومت سازی کا عمل شروع

ایتھنز ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یونان کے عام انتخابات میں ایک بار پھر سے کامیاب ہونے والے بائیں بازو کے رہنما اور ملک کے وزیراعظم الیکس سیپراس نے نئی حکومت تشکیل دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس الیکشن میں انھیں پارلیمان کی نصف میں سے کچھ کم نشستیں ملی ہیں اور مسٹر سپیراس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس بار بھی دائیں بازو کی چھوٹی جماعت ’دی انڈیپینڈٹ گریک‘ کے ساتھ مل کر نئی مخلوط حکومت بنائیں گے۔ پہلی حکومت میں بھی یہی جماعت ان کی اتحادی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جیت نے انھیں آئندہ پورے چار برسوں کے لیے عوام کا فیصلہ فراہم کیا ہے۔ حکومت سازی کے فوراً بعد ان کے لیے سب سے پہلا چیلنج ان اقتصادی اصلاحات کا نفاذ ہے جس کے تحت انھیں سو ارب ڈالر کا قرض حاصل ہوسکے گا جس کا جولائی میں قرضہ دینے والے ممالک نے وعدہ کیا تھا۔ گذشتہ چھ برسوں میں کروائے جانے والے ان پانچویں عام انتخابات میں سابق وزیرِاعظم الیکسس سیپراس کی بائیں بازو کی جماعت سیریزا پارٹی نے پھر سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی مخالف کنزرویٹو جماعت نیو ڈیموکریسی نے شکست تسلیم کر لی ہے جبکہ سیپراس نے انتخابات میں اپنی فتح کو ’عوام کی فتح‘ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT