Tuesday , December 18 2018

سیپ بلاٹر فیفا کے دوبارہ صدر بننے کیلئے کوشاں

لوزان ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے منصوبہ بنایا ہیکہ وہ پانچویں مرتبہ فٹبال کی عالمی تنظیم کے صدر کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ 78 سالہ صدر نے ایک اخبار سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ کچھ منصوبے ہنوز باقی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ کام کیلئے میرا جنون ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے ناگزیر ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے اخبار بلیک نے بلاٹر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہیکہ بلاٹر پانچویں مرتبہ صدر کی میعاد کیلئے انتخاب لڑنے کے خواہاں ہیں۔ فیفا کا ہیڈکوارٹر جو کہ زیورخ میں ہے اور بلاٹر کا تعلق بھی زیورخ سے ہے اور وہ 1998ء سے فیفا کے صدر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ بلاٹر کا فیصلہ 12 جون کو ورلڈ کپ کے آغاز سے عین قبل منظرعام پر آیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT