Wednesday , April 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیڑم میں بی جے پی کی 40دنوں کی پری ورتنا رتھ یاترا

سیڑم میں بی جے پی کی 40دنوں کی پری ورتنا رتھ یاترا

گلبرگہ 16مارچ:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سیڑم ضلع گلبرگہ میں بی جے پی نے سیاسی تبدیلی لانے کے مقصد سے 40روزہ پری ورتنا رتھ یاترا کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ یہ یاترا 18مارچ سے شروع ہوگی اس بات کا اعلان ضلع گلبرگہ کے دیہی علاوں کے سابق صدر راج کمار پاٹل تیلکور نے کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ 18مارچ کو شام 4بجے موتک پلی کے بل بھیم سینا دیوستھان کے احاطہ سے اس یاترا کا آغاز ہوگا۔ اس یاترا کو بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل کرناٹک مسٹر بی جی پاٹل جھنڈی دکھائیں گے۔ ہر دن اس یاترا کی کا افتتاح بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر کریںگے۔ یاترا تمام دیہاتوں سے گزرے گی اور مذاہب کے لوگوں کے گھروں پر پہنچ کر ہاتھ جوڑے گی۔ اس موقع پر ہر دن علاقہ کے منتخب رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل جو ضلع گلبرگہ کے انچارج وزیر بھی ہیں بی جے پی قائیدین ان کی کار کردگی کے خلاف سوالات اٹھائیں گے اور یہ بتائیں گے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل سیڑم میں مرکزی حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ بی جے پی قائیدین وزیر موصوف سے ہر دن ایک سوال پوچھیں گے۔ بی جے پی قائیدین ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل پر مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے ثابت کریں گے کہ وہ اس علاقہ کے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود یہاں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے نفاذ میں ناکام رہے ہیں ۔پریورتنا یاترا میں کانگریس ہٹائو بی جے پی لائو کے نعرے لگائے جائیں گے ۔صحافتی کانفرنس میں وینکٹیش پاٹل ، وجئے کمار اڈکی، مکند دیش پانڈے، کلیان اپا پاٹل، وشواناتھ ریڈی، پروت ریڈی ،ناگ اپا کولی اور اقبال خان کے علاوہ دیگر لوگ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT