Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیڑم میں ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس

سیڑم میں ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس

سیڑم۔5؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کل شام ساڑھے چھ بجے بلاک کانگریس آفس محمدی کالونی میں سیڑم میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے سب ملکر کام کرنے کے تعلق سے ایک اجلاس رکن اسمبلی سیڑم وریاستی طبی تعلیم وضلع نگران کار رائچور ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں صدر بلدیہ ساجدہ بیگم سیڑم

سیڑم۔5؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کل شام ساڑھے چھ بجے بلاک کانگریس آفس محمدی کالونی میں سیڑم میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے سب ملکر کام کرنے کے تعلق سے ایک اجلاس رکن اسمبلی سیڑم وریاستی طبی تعلیم وضلع نگران کار رائچور ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں صدر بلدیہ ساجدہ بیگم سیڑم کے علاوہ بلدیہ کے چند اہم ممبران نے شرکت کی اس موقع پر رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیڑم کی ہمہ جہت ترقی میں تمام سرکاری عہدران کو ملکر کام کرنے اور بلدیہ کی جانب سے روڈ ،صاف وشفاف پانی ،نالیوں کی درستگی اور بوریل کی تنصیب اور دیگر ضروری کاموں پر توجہ دینے اور عوامی مسائل کو سنجیدگی سے پوری کرنے کی ہدایت دی

اور اس موقع پر صدر میناریٹی عبدالغفور دفعہ دار نے شادی محل کی جلد رسم اجرائی کو یقینی بنانے اور اس کے بعض کاموں کو مکمل کرنے کی طرف رکن اسمبلی کو توجہ دلایا جس پر فورا عمل درامد کرنے کا رکن اسمبلی نے یقین دلایا اس اجلاس میں محمدی کالونی میں بعض ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی جن میں سی سی روڈ اور پبلک گارڈن اور صفائی کا عمدہ بندوبست شامل ہے اس موقع پر کانگریس کمیٹی کے اہم لیڈران شامل تھے جن میں ناگیش گوڑ پاٹل ،منا پٹیل ،عبدالہادی دفعہ دار،اقبال فٹر، حاجی ناڑے پلی،اشوک ،زنجانی نائب صدر کانگریس سیڑم،پیراں ،اور دیگر مقامی لیڈران شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT