Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیڑم میں تین افراد کے قاتل 5ملزمین گرفتار

سیڑم میں تین افراد کے قاتل 5ملزمین گرفتار

گلبرگہ19جولائی :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیڑم پولیس نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل کرنے والے پانچ ملزین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ قتل 17جولائی کو سیڑم کے موضع مگنور کی اراضی کے تنازعہ کے ضمن میںہوئے تھے۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی پولیس قاتلوںکو گرفتار کرنے میںکامیاب ہوگئی ۔ گرفتار شدگان میں چندر کلال، ،اس کی بیوی چند اماں، بیٹا ملو نارائن، اور داماد لکشمیا شامل ہیں۔ مقتول دیو رائے ،اس کی بیوی کاڑ اماں اور اس کے بھتیجے راج شیکھر دیگر تین افراد کے کھیت میں ہل چلانے کے دوران ان پر لاٹھیوں اور مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملہ سے قبل ہلاک ہونے والے افراد پر مرچ پائوڈر چھڑک دیا گیا تھا ۔ اس طرح حملہ سے بچنا ناممکن ہوگیا تھا۔ ملزمین کی گرفتاری کے لئے آئی جی پی الوک کمار نے ملزمین کی گرفتاری کیلئے یو شرن اپا ڈی ایس پی چنچولی، پی وی سالی مٹھ سی پی آئی سیڑم ، تما رائے پاٹل پولیس انسپیکٹر مدھولاور دیگر عہدہ داران کی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT