Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سیکریٹریٹ اے ایس اوز کی جائیدادیں گروپ IIمیںضم

سیکریٹریٹ اے ایس اوز کی جائیدادیں گروپ IIمیںضم

احکامات کی اجرائی ۔ ملازمین اسوسی ایشن کی نمائندگیاں کامیاب
حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سیکریٹریٹ میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس (اے ایس اوز) کی جائیدادوں کو گروپ II زمرہ میں شامل کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر (جی او) احکامات جاری کی ہے۔ اب تک سیکریٹریٹ میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کی جائیدادوں کو گروپ III زمرہ میں شامل رکھا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس سلسلے میں تلنگانہ سیکریٹریٹ ایمپلائیز اسوسی ایشن اور تلنگانہ سیکریٹریٹ اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ سے موثر نمائندگی کرکے یادداشت پیش کئے تھے جس کی روشنی میں حکومت مذکورہ دونوں اسوسی ایشنس کی موثر نمائندگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس مسئلہ کی یکسوئی پر غور کرکے چیف سیکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے احکامات جاری کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے سابق میں سال 2015ء کے دوران اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کے تقررات پالیسی سے متعلق جای کردہ جی او نمبر 330 کو تبدیل کرکے تازہ ترین احکامات جاری کئے۔ اس دوران مذکورہ دونوں اسوسی ایشنس کے قائدین بالخصوص مسرز نریندر راؤ اور چاری وغیرہ نے حکومت کی جانب سے سیکریٹریٹ اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کی جائیدادوں کو گروپ II زمرہ کی سرویس میں شامل کرتے ہوئے جاری کردہ احکامات پر مسرت کا اظہار کیا اور حکومت اور چیف سیکریٹری راجیو شرما سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT