Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سیکریٹریٹ سے باہر جانے والے ملازمین کی تلاشی کا حکم

سیکریٹریٹ سے باہر جانے والے ملازمین کی تلاشی کا حکم

حیدرآباد۔/7 مارچ(سیاست نیوز) چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے آج تقسیم ریاست کے تناظر میں اہم امثلہ جات کی منتقلی و ضیاع کو روکنے ملازمین کی سیکریٹریٹ سے باہر جانے پر جامہ تلاشی لینے اور گاڑیوں کی تلاشی لینے احکام جاری کئے ہیں ۔ یاد رہے کہ تقسیم ریاست کی صورت میں محکمہ جات کے نہ صرف ملازمین کا بٹوارہ ہوتا ہے بلکہ امثلہ جات متعلقہ

حیدرآباد۔/7 مارچ(سیاست نیوز) چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے آج تقسیم ریاست کے تناظر میں اہم امثلہ جات کی منتقلی و ضیاع کو روکنے ملازمین کی سیکریٹریٹ سے باہر جانے پر جامہ تلاشی لینے اور گاڑیوں کی تلاشی لینے احکام جاری کئے ہیں ۔ یاد رہے کہ تقسیم ریاست کی صورت میں محکمہ جات کے نہ صرف ملازمین کا بٹوارہ ہوتا ہے بلکہ امثلہ جات متعلقہ علاقوں کو منتقل کی جاتی ہیں۔ ایسے میں امثلہ جات کے غائب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے اسلئے چیف سکریٹری نے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے ملازمین کی دفتر سے روانگی کے موقع پر جامہ تلاشی اور گاڑیوں کی تنقیح کے احکام جاری کئے ہیں۔ یہ جامہ تلاشی اس نوعیت کی ہوگی کہ یہ دیکھا جائیگا کہ آیا ملازمین اور عہدیدار کوئی فائیل تو نہیں لے جارہے ہیں۔ یہ ذمہ داری ایس پی ایف کو دی گئی ہے۔ گاڑیوں کی تنقیح اسی نوعیت کی ہوگی اور یہ خیال رکھا جائے گا کہ ملازمین اور عہدیداروں کی دل آزاری نہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT