Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سیکریٹریٹ ‘ چیف منسٹر کے پوتے کے گولیاں کھیلنے کا مرکز بن گیا

سیکریٹریٹ ‘ چیف منسٹر کے پوتے کے گولیاں کھیلنے کا مرکز بن گیا

ارکان اسمبلی سے جانوروں کی وفادیاں زیادہ بہتر۔ تلگودیشم لیڈر ریونت ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 13 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے فلورلیڈر مسٹر ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس کی سیاسی چالبازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ ارکان اسمبلی سے جانوروں کی وفاداری لاکھ درجے بہتر ہے۔ سکریٹریٹ چیف منسٹر کے پوترے کے گولیاں کھیلنے کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ مسٹر ریونت ریڈی نے قطب اللہ پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نازک حالت میں سیاسی مقام دلانے والی تلگودیشم کے ساتھ کھڑے رہنے کے بجائے 10 ارکان اسمبلی نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے حکمراں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ٹی آر ایس ریاست سے اپوزیشن کا صفایہ کرنے کے منصوبہ پر عمل کررہی ہے۔ ٹی آر ایس کی سیاسی چال بازیوںسے انسانیت پر سے بھروسہ ختم ہوگیا ہے۔ وفاداریاں نبھانے کے معاملے میں ارکان اسمبلی سے جانور بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارکان اسمبلی کے چلے جانے سے تلگودیشم کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ تلگودیشم پارٹی میں اپنے کیڈر سے نوجوانوں کی قیادت کو ابھارنے کی طاقت ہے۔ 2019ء میں 100 اسمبلی نشستوں پر نوجوانوں اور نئے چہروں کو ٹکٹ دیتے ہوئے تلگودیشم پارٹی اقتدار حاصل کریگی۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں بی سی طبقات کو 50 فیصد نمائندگی دی جائے گی۔ مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم سے اپنی سیاسی امیج بنانے والے قائدین عوامی اور پارٹی کے مفادات کو ترجیح دینے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی زندگی دینے والی تلگودیشم سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تاہم کیڈر ابھی بھی تلگودیشم کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ چیف منسٹر کے پوترے کیلئے گولیاں کھیلنے کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ عوام باشعور ہیں۔ سب کچھ محسوس کررہے ہیں۔ تلگودیشم کے فلورلیڈر نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے لالچ دے کر ارکان اسمبلی کو تلگودیشم میں شامل کیا ہے۔ ایک دن آئے گا ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے سی آر سے بغاوت کرتے ہوئے ہریش راؤ کا ساتھ دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT