Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیکل چوری کے شبہ میں نوجوان کی پٹائی

سیکل چوری کے شبہ میں نوجوان کی پٹائی

کوٹگیر۔7 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک مسلم 18سالہ سلیم نامی یتیم لڑکے کو بیرکور منڈل کے موضع ڈورکی میں مبینہ طور پر چوری کے الزام میں بری طرح زدوکوب کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ متوفی پر گھر کے سامنے رکھی گئی سیکل چرانے کا الزام عائد کیا گیا ۔ یہاں تاخیر سے ملی اطلاع کے بموجب ہفتہ کی شب کے بھاسکر نے سلیم کو سیکل چوری کا الزام عائد

کوٹگیر۔7 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک مسلم 18سالہ سلیم نامی یتیم لڑکے کو بیرکور منڈل کے موضع ڈورکی میں مبینہ طور پر چوری کے الزام میں بری طرح زدوکوب کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ متوفی پر گھر کے سامنے رکھی گئی سیکل چرانے کا الزام عائد کیا گیا ۔ یہاں تاخیر سے ملی اطلاع کے بموجب ہفتہ کی شب کے بھاسکر نے سلیم کو سیکل چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے بری طرح زدوکوب کر کے موضع کی پنچایت آفس میں باندھ کر رکھا گیا اور سرپنچ موہن کو مطلع کیا گیا ۔ اس دوران گاؤں کے بعض افراد یہاں جمع ہوکر سلیم کو مزید زدوکوب کیا ‘ نیم مردہ حالت میں دفتر پنچایت میں سلیم کو رات بھر باندھ کر رکھا گیا ‘ صبح سویرے سرپنچ موہن پنچایت آفس پہنچ کر سلیم کو تشویشناک حالت میں پاکر سلیم کو اس کے گھر پہنچا دیا ۔ اس دوران شدید زخمی سلیم دروں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگیا۔ سلیم کی بیوہ ماںکی شکایت پر بیرکور پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بانسواڑہ ہاسپٹل منتقل کیا ۔ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے ڈی ایس پی بودھن جناب تاج الدین نے موضع ڈور کی کا دورہ کیا اور انہوں نے دیہاتیوں کو تاکید کرتے ہوئے بتایا چھوٹی موٹی چوریوں کے الزام میں ملزم کو سزا دینے کا کسی کو اختیار نہیں ہے ۔ گاؤں والوں کو چاہیئے تھا کہ وہ پولیس کو مطلع کرے ۔ انہوں نے سب انسپکٹر راج بھرت ریڈی کو زدوکوب میں شامل چھ افراد کے بھاسکر ‘ کے وینکٹی ‘ ٹی اشوک ‘ اننت گوڑ ‘ ایم لکشمیا اور سنجیو کے خلاف اقدام قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرنے کی ہدایت دی ۔

بودھن میں ٹی آر ایس کا اجلاس
بودھن ۔ 7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر کی اطلاع کے بموجب 8اکٹوبر کو حلقہ اسمبلی بودھن کے ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین و سرگرم کارکنوں کا ایک اجلاس سہ پہر چار بجے رماکانت فنکشن ہال وکاس پیٹھ بودھن میں منعقد ہوگا ۔ محمد شکیل نے پارٹی قائدین و سرگرم کارکنوں سے بروقت اجلاس میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT