Thursday , July 19 2018
Home / سیاسیات / سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ رعب ڈالنا بہادر شخصیت کی شناخت نہیں:نتیش کمار

سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ رعب ڈالنا بہادر شخصیت کی شناخت نہیں:نتیش کمار

پٹنہ۔ 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارنے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو ، جنتا دل یو کے سابق صدر شرد یادو ارو سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے سیکورٹی زمرہ میں تخفیف کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر جاری بیان بازی کے درمیان آج کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ لوگوں پر رعب ڈالنا کیا بہادر شخصیت کی پہچان ہے ؟ مسٹر کمار نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کسی سیاسی لیڈر کا نام لئے بغیر لکھا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ زیڈ پلس زمرہ اور ریاستی سیکورٹی گارڈ کی ملی ہوئی سیکورٹی کے باوجود مرکزی حکومت سے نیشنل سیکورٹی گارڈ اور سینٹر ل ریزرو پولیس فورس کے سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے لوگوں پر رعب ڈالنے کی ذبنیت کیا کسی بہادر شخص کی پہچان ہے ۔خیال رہے کہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد، مسٹر شرد یادو اور مسٹر مانجھی کے سیکورٹی زمرے میں تخفیف کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد سے سیاسی ہنگامہ جاری ہے ۔ آر جے ڈی کے صدر کے سیکورٹی زمرہ میں تخفیف سے ناراض ان کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے اسے اپنے والد کے قتل کی سازش قرار دیا ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اہانت آمیز تبصرہ کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر ان کے والد کے ساتھ کوئی انہونی ہوتی ہے تو وہ مسٹر مودی کی کھال ادھیڑ دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT