Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ لشکر طیبہ کے 3 پاکستانی جنگجو ہلاک

سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ لشکر طیبہ کے 3 پاکستانی جنگجو ہلاک

سری نگر۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین غیرملکی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ۔ جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ہندواڑہ کے ماگام علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے ماگام علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی جنگجوؤں کو مارا گرایا گیا۔ یہ ایک بہترین کام ہے !‘‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندواڑہ کے متعدد دیہات بشمول کمار محلہ، ماگام اور اننون میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ دیہات میں منگل کی علی الصبح مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔جنگجوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ان دیہات کے تمام باہر نکلنے والے راستوں کو سیل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT