Wednesday , January 16 2019

سیکوریٹی صورتحال سے جنرل باجوہ نے سینیٹ کو واقف کروایا

اسلام آباد ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک شاذونادر اٹھائے جانے والے قدم کے ذریعہ پاکستانی سینیٹ (پارلیمنٹ کا ایوان بالا) کو سیکوریٹی صورتحال اور بعض علاقائی معاملات بشمول سعودی کی قیادت والے اسلامی اتحاد میں پاکستان کی شرکت کے بارے میں پوری تفصیلات بتائیں حالانکہ ان تفصیلات کے بارے میں اب تک ذرائع ابلاغ کو سرکاری طور پر کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے تاہم اسکے باوجود میڈیا آؤٹ لیٹس نے بعض نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جنرل باجوہ نے دراصل اپنے دورہ ایران، سعودی عرب اور افغانستان کے دوروں کی تفصیلات بتائیں جبکہ علاقائی معاملات میں انہوں نے پاکستانی فوج کے رول کو بھی اجاگر کیا۔

TOPPOPULARRECENT