Monday , December 11 2017
Home / دنیا / سیکوریٹی فورس پر بندوق برداروں کا حملہ، 10 ہلاک

سیکوریٹی فورس پر بندوق برداروں کا حملہ، 10 ہلاک

کرک (اردن) ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں نے اردن کی پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کئے  جس میں ایک تاریخی قلعہ بھی شامل ہے جو سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام ہے اور اس طرح حملے میں سات افسران، دو مقامی شہری اور کینیڈا کی  ایک خاتون سیاح ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے کو اردن کی تاریخ کا بدترین حملہ تصور کیا جارہا ہے۔ حملوں کے کئی گھنٹوں کے بعد تذبذب میں مبتلاء عوام کو اس وقت راحت ملی جب سیکوریٹی عہدیداروں اعلان کیا گیا کہ چار حملہ آوروں کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور اب یہ آپریشن اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ البتہ پورے علاقہ میں سیکوریٹی فورس کی گشت ہنوز جاری ہے جہاں کسی دیگر ممکنہ بندوق بردار کی تلاش کی جارہی ہے۔ یاد رہیکہ کرک مغربی تہذیب کا دلدادہ ہے اور اب تک حکومت کا  یہ ادعا رہا کہ دولت اسلامیہ کی دہشت گردی کے باوجود یہ علاقہ پرسکون اور پرامن ہے۔ سیکوریٹی عہدیداروں کے مطابق ہتھیاروں کی بہت بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT