Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سیکولرازم ، دستور،سوشلزم ملک کی بنیادیں:پریم سنگھ

سیکولرازم ، دستور،سوشلزم ملک کی بنیادیں:پریم سنگھ

نئی دہلی/ پورنیہ، 15 (سیاست ڈاٹ کام) سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر پریم سنگھ نے گاندھی جی کے ہندومسلم اتحاد کے نظریہ کو لوگوں کے گھر گھر تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ ملک سیکولرازم، آئین اور سوشلزم کی بنیاد پر ہی قائم رہ سکتا ہے ۔ یہ بات انہوں چمپارن ستیہ گرہ صدی کاررواں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ آج کچھ طاقتیں ہندو مسلمان کے درمیان منافرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اگر اس کو سماج نے نہیں روکا تویہ ملک کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوگا اور یہ ملک گاندھی کا ملک نہیں رہ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیکولرزم کو بغیر سماج واد اور مساوات کو زندہ نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا اگر اس ملک کے سیکولر کردار کوزندہ رکھنا ہے تو سوشلزم اور مساوات کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے دعوی کیا کہ 1991میں کھلی معیشت سے سب سے زیادہ نقصان مساوات کو پہنچا ہے ۔پروفیسر پریم سنگھ نے کہاکہ اس وقت ملک میں فرقہ وارنہ صف بندی کی فضا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان سماج واد اور ہماری تہذیب پر پڑے گا۔انہوں نے بہار کو سماج وادی تحریک کی زمین قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئینی قدروں کو بچاکر رکھنا اہل بہار کا فرض ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT