سیکولرازم ’’سب سے بڑا جھوٹ‘‘ آدتیہ ناتھ کے بیان کی کانگریس نے مذمت کی

نئی دہلی۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لفظ سیکولرازم مابعد آزادی ہندوستان کا ’’سب سے بڑا جھوٹ‘‘ ہے۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے اس تبصرے پر کانگریس برہم ہوگئی۔ ایک تقریب میں جس کا اہتمام ’’دینک جاگرن‘‘ گروپ نے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں کیا تھا ، آدتیہ ناتھ نے اپنی تقریر میں یہ بات کہی تھی۔ کانگریس کے سینئر قائد کپل سبل نے آدتیہ ناتھ کے تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’سب سے بڑا جھوٹ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت کے دورۂ اقتدار کو رام راج قرار دینا بی جے پی کا دوسرا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT