Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / سی آئی اے ڈائرکٹر کو سکریٹری آف اسٹیٹ

سی آئی اے ڈائرکٹر کو سکریٹری آف اسٹیٹ

بنانے پر امریکی مسلمانوں کا اظہارتشویش
واشنگٹن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلہ پر کہ سی آئی اے ڈائرکٹر مائیک پومپیو کو امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ بنایا جائے گا۔ امریکی مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امریکہ کی اعلیٰ ترین مسلم تنظیم کے قائدین نے کہا کہ سی آئی اے کے ڈائرکٹر اسلام کے خلاف شدید نفرت رکھتے ہیں۔ مسلم پبلک افیرس کونسل کے ڈائرکٹر ہدیٰ حوا نے پومپیو کو ایک انتشار پسند شخصیت قرار دیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے امریکی مسلمانوں میں ٹرمپ حکومت کے خلاف مزید غم و غصہ پیدا ہوجائے گا اور اس حکومت پر سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ مسلم ایڈوکیٹس کے ترجمان اسکاٹ سمپسن نے بھی اس طرح کے احساسات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہیکہ مائیک پومپیو نے اپنا کیریئر نفرت اور جارحیت سے شروع کیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ اعلان امریکیوں کے اقدار کو ٹھیس پہنچائے گا۔ پومپیو نے امریکی مسلمانوں کے ساتھ تعلقات کو شروع سے ہی کشیدہ بنائے رکھاہے۔ انہوں نے صدارتی انتخابات کے دورا ن اپنی تقاریر میں کئی مرتبہ امریکی مسلمانوں اور ماباقی دنیا کے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا تھا۔

TOPPOPULARRECENT