Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سی آئی ٹی یو کا مخالف مودی ماہ

سی آئی ٹی یو کا مخالف مودی ماہ

گلبرگہ۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنٹرآف انڈیا ٹریڈ یونین جو انٹر نیشنل ورکرس ڈے کا 129واں سال مئی کے مہینے میں منانے جارہی ہے۔اس ماہ کو مخالف مودی ماہ کے طور پر منائے گی ۔تنظیم کا الزام ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت مخالف مزدور اور موافق سرمایہ دار پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔آج یہاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے سی آئی ٹی یو کے جنرل س

گلبرگہ۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنٹرآف انڈیا ٹریڈ یونین جو انٹر نیشنل ورکرس ڈے کا 129واں سال مئی کے مہینے میں منانے جارہی ہے۔اس ماہ کو مخالف مودی ماہ کے طور پر منائے گی ۔تنظیم کا الزام ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت مخالف مزدور اور موافق سرمایہ دار پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔آج یہاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے سی آئی ٹی یو کے جنرل سکریٹری مسٹر شیخ شاہ قادری نے کہا کہ ایک ماہ تک چلنے والے اس طویل مظاہرے میں تنظیم مرکز کی نریندر مودی حکومت کی مخالف مزدور پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دے گی اور مرکزی حکومت پر انھو نے مزید الزام عائد کیا کہ وہ مزدوروں کے حق میں دشمن ثابت ہو رہی ہے اور جو پالیسیاں وہ اختیار کر رہی ہے وہ مخالف مزدوروں کو جو اپنی زندگی کی گاڑی بڑی مشکل سے چلا رہے ہیں ایسی پالیسیوں کے ذریعے یا تو پوری طرح ٹھکانے لگانا چاہ رہی یا پھر انھیں تباہ و برباد کرنا چاہ رہی ہے اصل میں حکومت کی یہ خواہش ہے کہ وہ سرمایہ دار طبقہ کو کسی بھی طرح خوش کر سکے۔26مئی کو ضلع کے ہر تعلقہ ہیڈ کوارٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کے علامتی پتلے جذر آتش کیے جائیں گے اسی دن 2014کو مسٹر مودی نے بحیثیت ملک کے وزیر اعظم عہدے کا حلف لیا تھا۔مسٹر قادری نے کہا کہ جب سے مودی حکومت اقتدار پر آئی ہے اس نے 700ایسے قوانین جو مزدوروں کے حق میں جاتے ہیں کو یا تو سرے سے کالعدم کر دیا ہے یا انھیں پس پشت ڈال دیا ہے۔جس کے سبب مزدور اس حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔مرکز نے پہلے ہی چار بڑے لیبر قوانین کو کالعدم کر دیا ہے۔متعدد لیبر ایکٹس میں حکومت نے ترامیم کی ہیں۔جس میں انڈسٹریل ڈسپیوٹ ایکٹ 1947اور ٹریڈ یونین ایکٹ بھی شامل ہیں۔تاکہ کارپوریٹ گھرانوں کو آسانی فراہم کی جاسکے۔آے آئی ٹی سی یو نے اور دیگر متعلقہ تنظیموں نے آئی آئی ٹی کے رائچور میں قیام کے مطالبے کو بھی حمایت دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اضلاع کی کیمٹیوں کو حکومت پابند کر دے کہ وہ آئندہ آئی آئی ٹی کے کسی اور ضلع میں قائم کیے جانے کے مطالبہ کو نہ دہرائیں ۔ہماری تنظیم آج سیب رائچور میں آئی آئی ٹی کی حمایت کرنے کا اعلان کرے گی اور سرگرمی سے اس مطالبہ کی تکمیل تک اس کا ساتھ دے گی۔

TOPPOPULARRECENT