Wednesday , December 19 2018

سی آئی ڈی کا سابق آئی پی ایس عہدیدار بھارتی گھوش کو سمن

کلکتہ 5 فروری(یو این آئی)مغربی بنگال سی آئی ڈی نے سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش جنہوں نے گزشتہ مہینے مغربی مدنی پور کے ایس پی کے عہدہ سے اچانک تبادلہ کے بعد استعفیٰ دیدیا کو سی آئی ڈی نے جلد سے جلد پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ جبرآ وصولی کے معاملے میں سی آئی ڈی نے سابق آئی پی ایس بھارتی گھوش کے قریبی پولس آفیسر وں کے گھروں اور اس مکان پر جسے گھوش نے بطور کرایہ لے رکھا ہے پر چھاپہ مارا تھا ۔سی آئی ڈی کے افسران نے اس معاملے میں کلکتہ کے تین مقامات سمیت کل 12 مقامات پر چھاپہ مارا ہے ۔ذرائع مطابق ان چھاپوں کے دوران 60 لاکھ روپے نقد اور 2کلو سونا ضبط کیا گیا تھا۔ 25 دسمبر کو سبانگ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے ایک دن بعد گھوش کا اسٹیٹ آرمڈ پولس بارکپور میں تبادلہ کیا گیا تھا اس کے بعد ہی گھوش نے رضاکارانہ طور پر ریٹائرڈ منٹ لے لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT