Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / سی آر پی ایف جوان مجاہدخاں کی شہادت ،نتیش کا اظہارِرنج

سی آر پی ایف جوان مجاہدخاں کی شہادت ،نتیش کا اظہارِرنج

پٹنہ۔ 13فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے جموں کشمیر کے سرینگر میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان مجاہد خان کی شہادت پر آج گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔مسٹر کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سری نگر کے کرن نگر میں دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں بھوجپور ضلع کے پیرو کے رہنے والے اور سی آر پی ایف کی 49 ویں بٹالین کے جوان مجاہد خان کی شہادت پر انہیں گہرا دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیر اعلی نے بہادر بیٹے کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و استقامت کی طاقت دینے کی ایشور سے دعا کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورا بہار شہید کے خاندان کے ساتھ ہے ۔ مسٹر کمار نے کہا ہے کہ شہید جوان کے وارث کو ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا،اور ان کے خاندان کی مالی امداد بھی دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT