Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / سی آر پی ایف پبلک اسکول حکیم پیٹ میں اساتذہ کے تقررات

سی آر پی ایف پبلک اسکول حکیم پیٹ میں اساتذہ کے تقررات

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سی آر پی ایف پبلک اسکول مسلمہ سی بی ایس ای واقع جواہر نگر حکیم پیٹ شاہ میر پیٹ رنگاریڈی تلنگانہ میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر مختلف مضامین کے لیے کنٹراکٹ کی بنیاد پر اساتذہ کے تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے پی جی ٹی ( اکنامکس ) ، ٹی جی ٹی ( سوشیل ) اور ٹی جی ٹی میتھامیٹکس مضمون واری ایک ایک استاد کی ضرورت ہے جب کہ پی آر ٹی کی چھ جائیدادیں شامل ہیں ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت سی بی ایس سی قواعد کے مطابق ہونا چاہئے ۔ ادخال درخواست راست یا بذریعہ ڈاک 26 مارچ تک پہونچ جانے چاہئے ۔ درخواست کے ساتھ بائیو ڈاٹا کے علاوہ تعلیمی اسناد کی نقل اور دو عدد فوٹوز منسلک کرنا چاہئے ۔ مزید تفصیلات کے لیے راست یا فون نمبر 040-27981257 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT