Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سی آر پی ایف کانسٹبلس کے تقررات ادخال درخواست کا آغاز

سی آر پی ایف کانسٹبلس کے تقررات ادخال درخواست کا آغاز

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : (سیاست نیوز) : جی وی ایچ گری پرساد ڈی آئی جی کی اطلاع کے بموجب ضلع رنگاریڈی میں  ( سی آر پی ایف ) سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی ٹیکنیکل اور ٹریڈس مین پر مبنی 89کانسٹبلس کی مخلوعہ جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ مرد و خواتین امیدوار 10 مارچ تک آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ جن کی تفصیل اس طرح ہے ڈرائیورس ( مرد ) 26 ، فٹرس ( مرد ) 09 ، بگلرس ( مرد ) 10 ، ٹیلرس ( مرد ) 05 ، کوبلرس ( مرد ) 02 ، گارڈنر ( مرد ) 01 ، براس بیانڈ ( مرد ) 01 ، باورچی ( مرد ) 13 ، واٹر کیاریر ( مرد ) 07 ، دھوبی ( مرد ) 03 ، صفائی عملہ مرد 06 ، خاتون 01 ، حجام ( مرد ) 03 ، گارڈنر ( خاتون ) 01 ، دھوبن ( خاتون ) 01 ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ crpf.nic.in ملاحظہ فرمائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT