سی آر پی ایف کے شعبہ صحت میں تقررات

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب آئی جی ڈائرکٹر ( میڈیکل ) کی جانب سے سنٹرل ریزروپولیس فورس ( شعبہ صحت ) میں سب انسپکٹر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، ہیڈ کانسٹبل اور کانسٹبل کی 194 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ان پیرا میڈیکل جائیدادیں اسٹاف نرس ، ریڈیولوجی ، فارمسٹ ، لیبارٹری اسسٹنٹ ، ڈینٹل ٹکنیشن ، جونیر ایکس رے اسسٹنٹ ، لیبارٹری ٹیکنیشن ، وارڈ بوائے / گرل اور کوک پر مشتمل ہیں ۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ / بارہویں جماعت کامیاب ہونے کے علاوہ سبجکٹ میں ڈپلوما یا سرٹیفیکٹ کا ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر 30 سال ، 20 تا 25 سال اور 18 تا 23 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ امتحانی فیس Gen/ur مرد اور او بی سی کے لیے 50 روپئے کو پوسٹل آرڈر کے ذریعہ داخل کرنا ہوگا ۔ جب کہ ایس سی ، ایس ٹی ، ایکس سرویس مین اور خواتین امیدوار کو کوئی فیس نہیں ہے ۔ درخواست فارم کا نمونہ Annexure A کو ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ تکمیل شدہ درخواست فارم ضروری سرٹیفیکٹ اور امتحانی فیس کے ساتھ ’ آئی جی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کمپوزیٹ ہاسپٹل سی آر پی ایف کیشوگیری حیدرآباد ‘ پر داخل کرنا ہوگا ۔ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 اکٹوبر ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ crpf.nic.in پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT