Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سی آر پی ایف ہاسپٹلس میں ڈاکٹرس کے تقررات،22 دسمبر کو انٹرویوز مقرر

سی آر پی ایف ہاسپٹلس میں ڈاکٹرس کے تقررات،22 دسمبر کو انٹرویوز مقرر

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سی آر پی ایف ہاسپٹلس میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرس اور اسپیشلسٹس کے تقررات ( مرد و خواتین ) کے لیے واک ان انٹرویو 22 دسمبر کو مقرر ہیں جس میں اسپیشلسٹ زمرہ کے ڈاکٹرس ( حیدرآباد ) میں انستھٹیک ، میڈیسن ، سائیکاٹری ، ریڈیالوجی ، آرتھوپیڈک سرجن اور پیڈیا ٹریکس ( فی کس ایک جائیداد ) کے لیے

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سی آر پی ایف ہاسپٹلس میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرس اور اسپیشلسٹس کے تقررات ( مرد و خواتین ) کے لیے واک ان انٹرویو 22 دسمبر کو مقرر ہیں جس میں اسپیشلسٹ زمرہ کے ڈاکٹرس ( حیدرآباد ) میں انستھٹیک ، میڈیسن ، سائیکاٹری ، ریڈیالوجی ، آرتھوپیڈک سرجن اور پیڈیا ٹریکس ( فی کس ایک جائیداد ) کے لیے انٹرویوز ہوں گے ۔ امیدوار کی حد عمر انٹرویو کی تاریخ تک 67 سال سے کم ہونی چاہئے جب کہ تعلیمی قابلیت پوسٹ گریجویٹ / ڈگری / ڈپلومہ متعلقہ مضامین اور ڈگری یافتہ کے لیے دیڑھ سال جب کہ ڈپلومہ رکھنے والوں کو ڈھائی سالہ تجربہ رہنا ضروری ہے ۔ منتخب امیدواروں کو اے کلاس سٹی میں 64 ہزار 009 روپئے ، بی کلاس سٹی کے لیے 60 ہزار 841 روپئے اور سی کلاس سٹی کے لیے 57 ہزار 672 روپئے ماہانہ یافت تنخواہ رہے گی ۔ اسی طرح گنٹور کے لیے جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرس کی پانچ جائیدادیں ہیں۔ جہاں منتخب امیدواروں کو اے کلاس سٹی 53 ہزار 025 روپئے ، بی کلاس سٹی 50 ہزار 400 جب کہ سی کلاس سٹی کے لیے 47 ہزار 775 روپئے ماہانہ تنخواہ رہے گی ۔ دوران انٹرویوز امیدواروں کو اپنے ہمراہ اصل اسناد کے ساتھ اس کی زیراکس کاپیاں جیسے عمر کا صداقت نامہ اور تجربہ کی سند اور دیگر متعلقہ اسناد ضروری ہیں ۔ انٹرویو کے دوران میڈیکل امتحان بھی ہوگا ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ crpf.nic.in ، crpf.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT