Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سی آر پی جوان کی پٹلم میں تدفین

سی آر پی جوان کی پٹلم میں تدفین

پٹلم ۔ /31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی آر پی نوجوان محمد عبدالفیروز عمر 28 سال /30 مئی ٹاملناڈو اسٹیٹ کوئمبتور میں رننگ کے دوران قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا ۔ کوئمبتور سے حیدرآباد کو میت لائی گئی ۔ حیدرآباد سے متوفی کے آبائی مقام پٹلم منڈل کو میت /31 مئی بروز منگل کے صبح 11 بجے لائی گئی ۔ میت کے ہمراہ سی آر پی جوان سب انسپکٹر ایس خان ، سرکل انسپکٹران بھی آئے ۔ ظہر کی نماز وحیدہ مکتوم مسجد میں ادا کی گئی ۔ بعد ظہر کے میت کو تمام جوانوں نے سلامی دی ۔ جنازہ کی نماز مفتی شیخ جمشید نے پڑھائی ۔ تدفین عیدگاہ کے عقب قبرستان میں عمل میں لائی گئی ۔ جنازہ میں مقامی سیاسی قائدین ، سرکاری افسران ، رشتے داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ والدین تین بھائی اور ایک بہن شامل ہے ۔ واضح رہے کہ متوفی نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین کے چچا زاد بھائی ہوتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT