Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / سی ائی اے نے ان ار بیٹ مال میں دہشت گرد حملہ کا الرٹ جاری کیا ہے

سی ائی اے نے ان ار بیٹ مال میں دہشت گرد حملہ کا الرٹ جاری کیا ہے

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کو مرکز کی خفیہ اداروں سے مادھا پور کے ان اربیٹ مال پر امکانی دہشت گرد حملے کا ایک الرٹ موصول ہوا ہے جس کے پیش نظر مال کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ دہشت گرد تنظیمیں مال کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دی ہندو کی خبر کے مطابق مذکورہ الرٹ کے پیش نظر سائبر آباد پولیس نے ان ار بیٹ مال کی سکیورٹی سسٹم میں بھی تبدیلی لائی ہے اس کے علاوہ ان عوامی اور خانگی مقامات پر بھی سکیورٹی انتظامات کو سخت کردیاگیا ہے جہاں پر عوام کثیرتعداد میں موجود رہتی ہے۔

پولیس کی گشت میں اضافہ کے علاوہ مخالف سبوتاج چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT