Wednesday , December 19 2018

سی آئی اے نے تفتیش سے متعلق لوگوں کو گمراہ کیا

واشنگٹن ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ کی انٹلیجنس کمیٹی نے سی آئی اے کی تفتیش کے طریقوں سے متعلق رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے نے تفتیش سے متعلق حکومت اور عوام کو گمراہ کیا۔ 6300 صفحات کی رپورٹ میں سی آئی اے کے متنازعہ اور سفاکانہ تفتیشی طریقہ کار سے متعلق کئی انکشافات کئے گئے ہیں۔ ایک مقام پر کہا گیا ہے کہ تھا

واشنگٹن ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ کی انٹلیجنس کمیٹی نے سی آئی اے کی تفتیش کے طریقوں سے متعلق رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے نے تفتیش سے متعلق حکومت اور عوام کو گمراہ کیا۔ 6300 صفحات کی رپورٹ میں سی آئی اے کے متنازعہ اور سفاکانہ تفتیشی طریقہ کار سے متعلق کئی انکشافات کئے گئے ہیں۔ ایک مقام پر کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ میں سی آئی اے کے ملازمین خفیہ جیل کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ کچھ کیسوں میں معلومات حاصل کرنے کے باوجود ملزموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان کے ایک حراستی مرکز میں مشتبہ دہشت گردوں کو برفیلے پانی کی ٹانکی میں ڈبو دیا جاتا تھا۔ ایک امریکی عہدہ دار نے کہا کہ سی آئی اے نے محکمہ انصاف اور کانگریس کو متعدد بار یہ یقین دہانی کرائی کہ تفتیش کا طریقہ منفرد ہے، اس سے دہشت گردی ختم کرنے اور ہزاروں افراد کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔ یہ سچ نہیں تھا۔سی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، اس لئے وہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

شمالی کوریا کا مبینہ ڈرون گر کر تباہ : جنوبی کوریا
سیول ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والا جاسوس طیارہ شمالی کوریا کا ہے۔ بغیر ہوا باز کے یہ چھوٹا سا طیارہ گزشتہ روز اس وقت بینیونگ جزیرہ میں گرا جب اس سے چند گھنے قبل ہی دونوں ملکوں کے درمیان سمندر میں توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت باہمی ملاپ کے ترجمان پارک سوجن نے آج بتایا کہ تحقیقات کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ طیارہ پیانگ یانگ کا ہی ہے۔ ’’جنوبی کوریا کے متعلقہ اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا ذمہ دار شمالی کوریا ہے۔‘‘

Top Stories

TOPPOPULARRECENT