Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سی آر پی ایف کا زخمی افسر دواخانہ میں فوت

سی آر پی ایف کا زخمی افسر دواخانہ میں فوت

شیام نواس نکسلائٹوں کے دھماکہ میں زخمی ہونے کے بعد ایک ماہ کوما میں تھے
نئی دہلی 12 اپریل (پی ٹی آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع سُکما میں نکسلائٹوں کے خلاف سی آر پی ایف کی کارروائیوں کے دوران جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بارودی مواد کے دھماکوں میں زخمی سی آر پی ایف کے ایک سینئر اہلکار حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ سی آر پی ایف افسر ڈپٹی کمانڈنٹ بی کے شیام نواس 11 مارچ کو نکسلائٹوں کے طاقتور دھماکہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے جس کے بعد سے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل کے انٹنسیو کیر یونٹ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کے علاج میں مصروف تھی۔ اس نیم فوجی فورس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ’’اس افسر میں آج صبح صحتیابی کی چند علامتیں دیکھی گئیں تاہم 8.30 بجے صبح فوت ہوگیا۔ اس وقت ان کے افراد خاندان بھی موجود تھے۔ 45 سالہ شیام نواس کا تعلق ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کیشو گیری سے ہے۔ ان کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ 20 سال سے کم ایک لڑکا اور لڑکی ہیں۔ سی آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل کے درگا پرساد نے شیام نواس کو ایک جانباز اور بہادر کمانڈر قرار دیا۔ وہ نکسلائٹوں کے خلاف کئی خطرناک مہمات میں حصہ لے چکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT