Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سی آر پی ایف کو جانی نقصان کی تعداد 10 ہوگئی

سی آر پی ایف کو جانی نقصان کی تعداد 10 ہوگئی

پٹنہ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کی ایلیٹ کوبرا بٹالین سے تعلق رکھنے والے 10 کمانڈوز بہار کے ضلع اورنگ آباد کے جنگلات میں نکسلائٹس کارروائی میں ہلاک ہوگئے اور 5 دیگر کو زخم آئے۔ بتایا گیا کہ کل پیش آئے واقعہ میں لگ بھگ 200 نکسلائٹس کے گروپ نے سی آر پی ایف والوں کو گھیرے میں لے کر عصری دھماکو آلات کے 22 دھماکے کئے۔ ایلیٹ کوبرا یونٹ کو یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اِس یونٹ کی تشکیل 2008 ء میں ہوئی تھی تاکہ جنگل / گریلا لڑائیوں میں اُنھیں خصوصی طور پر استعمال کیا جاسکے۔ اِس دوران نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی نے سی آر پی ایف کمانڈوز کی ہلاکت پر گہرے تاسف کا اظہار کیا جبکہ بہار کی نتیش کمار حکومت نے غمزدہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

فوجی سربراہ کا آج دورۂ کشمیر
سرینگر۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ کل کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وادیٔ کشمیر کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال کا وہ جائزہ لیں گے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پس منظر میں جنرل سنگھ یہ دورہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT