Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی کی نیشنل کانفرنس

سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی کی نیشنل کانفرنس

اومیگا ، فیٹی ایسیڈس کی اہمیت پر ڈاکٹرس کے مشورے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : اومیگا ، فیٹی ایسیڈس کے اومیگا 3 کے ساتھ مشترکہ استعمال سے امراض قلب کا تدارک ہوسکتا ہے اور اومیگا چھ فیٹی ایسیڈس کا استعمال کیا جائے بلکہ اس میں اضافہ ہو ۔ ڈاکٹر بی سسی کرن سابق ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن حیدرآباد نے یہ بات بتائی ۔ ویجیٹیبل آئیلس اور فیاٹس ہیلت اور نیوٹریشن پر قومی کانفرنس میں جو سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی بہ اشتراک آئیل ٹکنالوجسٹس اسوسی ایشن آف انڈیا اہتمام کی گئی تھی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سسی کرن نے آج کہا کہ کلینیکل اسٹیڈیز بتاتے ہیں کہ فیاٹس ( چربی ) اہم ہے مگر جب ان سیچو ریٹیڈ ( بنارشیے والے ) لیکیویڈ تیل خاص کر ہائیڈر و جینٹیڈ اس کو ٹرانس فیاٹ میں تبدیل کردیتے ہیں ۔ جس کی بنا جسم کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے ۔ امراض قلب کے ساتھ متعدد ردعمل میٹابولک فنکشنس پر پڑتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ماہتاب ایس بیم جی اعزازی سائنٹسٹ ڈینگوریہ چیرٹیبل ٹرسٹ نے کے ٹی اچیا میموریل لکچر دیا اور بھوک لگنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور انہوں نے کہا کہ ہندوستانی غذاؤں میں مائیکرو نیوٹرینٹس ، ویٹامنس اور منرلس کی کمی ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر ایس چندر شیکھر ڈائرکٹر سی ایس آئی آر آئی آئی سی ٹی ، ڈاکٹر آر بی این پرساد چیف سائنٹسٹ اور ہیڈ سنٹر برائے لیڈ ریسرچ ، ڈاکٹر پراون لنکاڈ پریسیڈنٹ ایس ای اے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT