Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / سی ایس رمیش کو رائے دہی کی اجازت نہ دینے تلگودیشم کی نمائندگی

سی ایس رمیش کو رائے دہی کی اجازت نہ دینے تلگودیشم کی نمائندگی

حیدرآباد /22 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں تلگودیشم کے امیدوار وی نریندر ریڈی نے آج چیف الیکٹورل آفیسر کے نام اپنے ایک مکتوب میں درخواست کی ہے کہ ٹی آر ایس رکن اسمبلی سی ایچ رمیش کو کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ نریندر ریڈی نے کہا کہ آندھراپردیش ہائی کورٹ پہلے ہی سی ایچ رمیش کو رکن اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرار دیا ہے اور رمیش نے اس کے خلاف اپیل دائر کی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ہائی کے فیصلے پر حکم التواء جاری کیا ہے اور یہ ہدایت کی ہے کہ وہ اسمبلی میں حق رائے دہی کے مستحق نہیں ہوسکتے اور یہ مسئلہ ہنوز سپریم کورٹ میں زیر دوراں ہے جس کے پیش نظر نریندر ریڈی نے استدلال کیا کہ سی ایچ رمیش فی الحال کونسل کے انتخابات میں ووٹ دینے کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ نریندر ریڈی نے کہا کہ ضابطہ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT