Tuesday , December 18 2018

سی ایس ٹی اسٹیشن پر ریل کرایوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

ممبئی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) نے آج چھترپتی شیواجی ٹرمنس (سی ایس ٹی) پر ریلوے کرایوں میں اضافہ کے خلاف زبردست احتجاج منظم کیا اور فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی قیادت ریاستی یونٹ سربراہ مانک راؤ ٹھاکرے کررہے تھے۔ احتجاجی نعرے بازی کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ کرایوں میں اضاف

ممبئی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) نے آج چھترپتی شیواجی ٹرمنس (سی ایس ٹی) پر ریلوے کرایوں میں اضافہ کے خلاف زبردست احتجاج منظم کیا اور فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی قیادت ریاستی یونٹ سربراہ مانک راؤ ٹھاکرے کررہے تھے۔ احتجاجی نعرے بازی کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ کرایوں میں اضافہ عوام آدمی کی کمر توڑ دے گا۔ لہٰذا اس فیصلہ کو فوری واپس لیا جائے۔ انہوں نے عام آدمی پر زائد بوجھ لادنے پر نریندر مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کے طور پر تمام احتجاجی بشمول ٹھاکرے تھانے جانے والی ایک لوکل ٹرین میں بغیر ٹکٹ سوار ہوگئے۔ اس موقع پر کانگریس وزیر محمد نسیم خان، ورشاگائیکواڑ، ممبئی کانگریس یونٹ کے صدر جناردھن چندورکر، لیجسلیٹرس کرپاشنکر سنگھ، راج ہنس سنگھ، آننت گاڈگل اور ہری بھاؤ راٹھوڑ بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT