Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / سی ایف ایل کپ : ایسٹ بنگال کی موہن بگان کے خلاف جیت

سی ایف ایل کپ : ایسٹ بنگال کی موہن بگان کے خلاف جیت

کولکتہ 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسٹ بنگال نے کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن کے ایک میچ میں اپنی روایتی حریف موہن بگان کے خلاف 4 – 0 سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ایسٹ بنگال کیلئے جنوبی کوریا کے مڈ فیلڈر ڈو ڈونگ ہیونگ نے دو گول کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ ہیونگ نے پہلے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں ایک گول کیا تھا جبکہ انہوں نے 38 ویں منٹ میں ایک اور گول داغ دیا ۔ ایسٹ بنگال کیلئے ہاف ٹائم سے کچھ دیر قبل محمد رفیق نے ایک ہیڈر کے ذریعہ گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں راہول بھیکے نے ایک اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 4 – 0  کی سبقت دلا دی تھی ۔ موہن بگان کو ہاف ٹائم کے بعد اپنے اسٹار اسٹرائیکر نائیجیریا کے ڈوڈو اوماگبیمی سے محروم ہونا پڑا تھا ۔ انہیں دو مرتبہ زرد کارڈ دکھایا گیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ نو مقابلوں میں ایسٹ بنگال کے 25 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ موہن بگان سات مقابلوں کے بعد بھی 11 پو ائنٹس پر ہے ۔ ایسٹ بنگال نے چھٹی مرتبہ مسلسل یہ کپ جیت لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT