Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / سی این جی اور پائپ پر مبنی پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی

سی این جی اور پائپ پر مبنی پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی ۔3 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے دہلی اور احمدآباد جیسے شہروں میں رٹیلرس کو گیاس مختص کرتے ہوئے فی کیلو 15 روپئے اور پائپ پر مبنی پکوان گیس کی قیمت میں 5 روپئے کم کرنے کا اعلان کی ہے ۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس ( سی این جی ) کی قیمت میں 4.50 روپئے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس گیس کی قیمت 50.10 روپئ

نئی دہلی ۔3 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے دہلی اور احمدآباد جیسے شہروں میں رٹیلرس کو گیاس مختص کرتے ہوئے فی کیلو 15 روپئے اور پائپ پر مبنی پکوان گیس کی قیمت میں 5 روپئے کم کرنے کا اعلان کی ہے ۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ ماہ کمپریسڈ نیچرل گیس ( سی این جی ) کی قیمت میں 4.50 روپئے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد اس گیس کی قیمت 50.10 روپئے فی کیلو ہوگئی تھی کیونکہ اندرا پرستھ گیس لمیٹیڈ جیسی ریٹل کمپنیوں کو اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے مطلوب گیس کا پانچ واں حصہ سمندرپار سے درآمدات کی مجبوری کا سامنا تھا ۔

وزیر تیل ویرپا موئیلی نے کہا کہ حکومت نے اب ملک میں سی این جی اور پائپ پر مبنی پکوان گیس ریٹیلرس کی ضروریات کی مقامی کنووں سے تکمیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں گیس ریٹیلرس کو سمندر پار سے گیس درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ معتمد تیل ویویک رائے نے کہاکہ اس ضمن میں آج احکام جاری کردیئے گئے ہیں لیکن عمل آوری کے لئے دو یا تین دن درکار ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی اور دیگر چند شہروں میں سی این جی اور پائپ پر مبنی گیس کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی ۔ لیکن حیدرآباد ، میرٹھ ، کانپور اندور اور سورت جیسے شہروں کے سی این جی اور پائپڈ گیس صارفین کو فائدہ پہونچے گا۔

TOPPOPULARRECENT