Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سی ای اوضلع پریشد موہن لال نے جائزہ لے لیا

سی ای اوضلع پریشد موہن لال نے جائزہ لے لیا

نظام آباد:8؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ای او ضلع پریشد کی حیثیت سے موہن لال کا تقرر کرنے پر یہ کل اپنا جائزہ حاصل کرلیا واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے فروری میں موہن لال کا تقرر کیا تھا لیکن موہن لال کو ان کے محکمہ سے ریلیونہ کرنے پر سی ای او نظام آباد کا عہدہ مخلوعہ تھا اور اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام اس کی دیکھ بھال کررہے تھے موہن ل

نظام آباد:8؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی ای او ضلع پریشد کی حیثیت سے موہن لال کا تقرر کرنے پر یہ کل اپنا جائزہ حاصل کرلیا واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے فروری میں موہن لال کا تقرر کیا تھا لیکن موہن لال کو ان کے محکمہ سے ریلیونہ کرنے پر سی ای او نظام آباد کا عہدہ مخلوعہ تھا اور اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام اس کی دیکھ بھال کررہے تھے موہن لال کا تعلق محکمہ ریونیو سے ہے ۔یہ 1995 ء میں محکمہ ریونیو میں ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے بھرتی ہوئے تھے اور ورنگل اور کھمم ضلع میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ پولاورم ڈپٹی کلکٹرکی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔ پولاورم کو آندھرا میں ضم کرنے کے بعد یہ پوسٹنگ کے منتظر تھے جس پر حکومت نے انہیں سی ای او نظام آباد تقرر کیا تھا۔ اپنے جائزہ کے حاصل کے بعد موہن لال نے کہا کہ موسم گرما میں دیہی علاقوں میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے دیہی عوام کی آبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT