Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سی ای او وقف بورڈ کی میعاد میں ایک دن باقی، نئے عہدیدار پر تجسس

سی ای او وقف بورڈ کی میعاد میں ایک دن باقی، نئے عہدیدار پر تجسس

موجودہ عہدیدار کی میعاد میں توسیع پر حکومت کا غوروخوض، حصول رخصت پر تشویش

حیدرآباد۔ /22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ہندوستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے حیدرآباد میں سعودی کونسلیٹ کے قیام سے متعلق تجاویز کو حکومت سعودی عرب سے رجوع کرنے کا تیقن دیا اور کہا کہ حیدرآباد اور سعودی عرب کے دیرینہ روابط ہیں اور جب کبھی وہ حیدرآباد آتے ہیں تو ان روابط کو مزید استحکام حاصل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سعود محمد الساطی آج قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کی قیامگاہ پر معززین سے بات چیت کررہے تھے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ نے حیدرآباد میں سعودی کونسلیٹ کے قیام کی ضرورت سے واقف کرایا اور کہا کہ حیدرآباد سے ہزاروں افراد سعودی عرب کو حج، عمرہ اور ملازمت کے سلسلہ میں جاتے ہیں لہذا حیدرآباد میں کونسلیٹ کے قیام سے انہیں ممبئی اور دہلی کا رُخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جناب زاہد علی خاں نے اس سلسلہ میں حکومت سعودی عرب سے عاجلانہ کارروائی کی خواہش کی۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی اور قائد اپوزیشن کونسل محمد علی شبیر کے ہمراہ کانگریس قائدین نے بھی سعودی سفیر کو تحریری طور پر یادداشت پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد عالمی معیار کا شہر بن چکا ہے اور ہر سال حج، عمرہ، ویزٹ اور ملازمت کے سلسلہ میں ہزاروں افراد ویزا کے حصول کیلئے رجوع ہوتے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں کونسلیٹ کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ دیگر ممالک کے کونسلیٹ حیدرآباد میں قائم ہوچکے ہیں جن میں امریکہ، ترکی اور ایران شامل ہیں۔ محمد علی شبیر نے سعودی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ محمد علی شبیر کی قیامگاہ پر تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوجاتی ہے اور وہ حیدرآبادیوں کی محبت و خلوص سے کافی متاثر ہیں۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے سعودی سفیر کو تہنیت اور مومنٹو پیش کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر جئے پال ریڈی، ارکان قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی، راجگوپال ریڈی، دامودر ریڈی، نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب عامر علی خاں، ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو اے کے خاں، ایس اے ھدیٰ ( آئی پی ایس)، امام و خطیب مکہ مسجد حافظ محمد رضوان قریشی، صدر جمعیتہ العلماء حافظ پیر شبیر احمد، جماعت اسلامی کے امیر حامد محمد خاں، محمد اظہر الدین، جناب رحیم الدین انصاری، مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری، مولانا پیر شبیر نقشبندی، مولانا سید افضل بیابانی خسرو پاشاہ، حافظ محمد عثمان امام مکہ مسجد، مولانا احسن قاسمی، سابق وزیر ڈی ناگیندر، شاہ عالم رسول خاں، جعفر پٹیل اور دوسرے موجود تھے۔ محمد علی شبیر ان کے بھائی نعیم الدین اور فرزند محمد الیاس نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT