Thursday , December 13 2018

سی ای او وقف بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

۔9 مارچ کو شخصی طور پر حاضر عدالت ہونے کی ہدایت ، حیدرآباد ہائی کورٹ
حیدرآباد ۔ 7 ۔مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد ہائی کورٹ کے جسٹس اے رام لنگیشور راؤ نے چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ منان فاروقی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے انہیں 9 مارچ کو شخصی طور پر حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے قاضی محمد ظہیرالدین ، اڈیشنل قاضی قلعہ محمد نگر کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر یہ احکامات جاری کئے ۔ محکمہ اقلیتی بہبود نے قاضی ظہیر ا لدین کو معطل کردیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے حکم التواء جاری کیا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود اور چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ اس مقدمہ میں فریق تھے ۔ انہوں نے قاضی ظہیرالدین کو سیاہیہ جات عقود و نکاح اور کتابچوں کی اجرائی سے متعلق عدالت کے احکامات کی تعمیل نہیں کی جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست داخل کی گئی۔ اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے سکریٹری اقلیتی بہبود کو مقدمہ سے علحدہ کردیا جبکہ سی ای او وقف بورڈ کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی پاداش میں کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔ سی ای او وقف بورڈ کو مقدمہ کی یکسوئی تک ہر پیشی میں شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT